یہ کل اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کردیں ہم ایک ساتھ الیکشن کیلئے تیار ہیں بجٹ کا بہانہ بنایا تو عدالت سے پنجاب اور خیبرپختونخواہ کا الیکشن مانگیں گے، کل مذاکرات میں 14مئی سے پہلے اسمبلیاں توڑنے کا بتا دیں، نگران حکومتوں کی آئینی حیثیت بھی ختم ہوگئی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ یہ کل اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کردیں ہم ایک ساتھ الیکشن کیلئے تیار ہیں، ببجٹ کا بہانہ بنایا تو عدالت سے پنجاب اور خیبرپختونخواہ کا الیکشن مانگیں گے، کل مذاکرات میں14مئی سے پہلے اسمبلیاں توڑنے کا بتا دیں، آئندہ ہفتے پتا چل جائے گا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہے یا نہیں۔

انہوں نے یوم مزدور ریلی کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے خلاف گئے تو خاموش نہیں بیٹھیں گے، انہوں نے آئین توڑا تو ملک میں جنگل کا قانون ہوگا، یہاں کوئی سرمایہ کار نہیں آئے گا، آئین توڑا گیا اور سپریم کورٹ کا حکم نہیں مانا گیا تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے، یہ الیکشن سے خوف زدہ ہے اسی لئے الیکشن نہیں کرانا چاہتے۔

یہ الیکشن تب کرانا چاہتے ہیں جب یہ سمجھیں کہ جیت سکتے ہیں، یہ الیکشن تب کرانا چاہتے ہیں جب یہ سمجھیں کہ عمران خان راستے سے ہٹ جائے۔

یہ چاہتے ہیں عمران خان کو جیل میں ڈالیں یا قتل کرا دیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی کے گھر پر ڈاکوؤں کی طرح حملہ کیا گیا، میرے گھر پر حملہ کیا گیا اور نہتے کارکنان کو گرفتار کیا گیا، علی امین کو ایک جیل سے دوسری جیل لے جایا جارہا ہے۔ افتخار گھمن میرا سکیورٹی آفیسر اس کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کیلئے ہمارے کارکنان کو پکڑ رہے ہیں۔

نگران حکومتوں نے الیکشن کیلئے کوئی کام نہیں کیا، نگران حکومتوں کی مدت پوری ہوگئی ہے اب کوئی آئینی حیثیت نہیں، ملک میں 70 فیصد عوام کے منتخب نمائندے نہیں ہیں، کل مذاکرات میں کہہ دیں 14مئی سے پہلے اسمبلیاں توڑ دیں گے، کل اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کردیں تو ہم ایک ساتھ الیکشن کیلئے تیار ہیں۔ آئندہ ہفتے پتا چل جائے گا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہے یا نہیں۔

اسی طرح تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یوم مئی کی ہماری ریلی میں اہلِ لاہور کی بڑی تعداد میں شرکت جبکہ یہ تو محض ریلی کی ابتداء تھی۔ ہم جوں جوں آگے بڑھ رہے ہیں عوام بڑی تعداد میں شرکت کیلئے امڈ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان لوگوں کیلئے واضح پیغام ہے جو دستور اور سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑانے کی خواہش اپنے دلوں میں پالتے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں