وزیراعظم شہبازشریف اورآرمی چیف جنرل عاصم منیر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے سرحدی صورتحال اور دہشتگردی کیخلاف اقدامات پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم شہبازشریف سے وزیراعظم ہاؤس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے ملاقات کی۔
ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال پرغور کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم کو سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ملاقات میں وزیراعظم کو ملک کی سرحدی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ امور پر اطمینان کا اظہار کیا۔