عمران خان دوبارہ زخمی ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دوبارہ زخمی ہو گئے۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شبلی فراز نے انکشاف کیا ہے کہ کل لاہور ہائیکورٹ پیشی کے دوران دھکم پیل سے عمران خان کی ٹانگ دوبارہ زخمی ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹانگ زخمی ہونے کی وجہ سے عمران خان آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوسکے،ڈاکٹرز نے عمران خان کو 10 روز تک آرام کا مشورہ دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام اور آئین کی بالادستی کی بات کی،وہ عدالتوں اور آئین کو مقدم سمجھتے ہیں۔

سابق وزیراطلاعات نے کہا کہ پاؤں میں سوزش اور تکلیف کے باوجود عمران خان کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں