آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی دورہ عمان میں اہم ملاقاتیں ملاقاتوں میں فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف عسکری موضوعات پر تبادلہ خیال کیا

مسقط  آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورہ عمان کے دوران اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جو سرکاری دورے پر عمان ہیں وہاں المرتضیٰ گیریژن میں رائل آرمی آف عمان کے کمانڈر میجر جنرل متر سلیم البلوشی نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ فوجی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف عسکری موضوعات پر تبادلہ خیال کیا، جس میں کئی سینئر افسران نے شرکت کی۔

اس سے پہلے شاہی دفتر کے وزیر جنرل سلطان محمد النعمانی نے اپنے دفتر میں جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا، ملاقات کے دوران فریقین نے خوشگوار گفتگو کا تبادلہ کیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر اور عمان میں پاکستان کے سفیر نے بھی شرکت کی۔

بتایا گیا ہے کہ جنرل عاصم منیر نے عمان کے میری ٹائم سکیورٹی سینٹر کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف اور ان کے ہمراہ وفد کو علاقائی پانیوں میں سمندری ماحول کی حفاظت اور تحفظ کے لیے مرکز کے کردار اور کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، انہیں مرکز کی سہولیات اور اس سے لیس جدید ٹیکنالوجی اور نظام کے بارے میں بھی بریف کیا گیا جو اس کے قومی فرائض کو پورا کرتے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ آرمی چیف عاصم منیر دورے کے لیے عمان پہنچے تو پاک فوج کے سربراہ کی آمد پر عسیب ایئربیس پر رائل آرمی آف عمان (RAO) کے کمانڈر میجر جنرل متر سلیم البلوشی اور کئی سینئر افسران، عمان میں پاکستان کے سفیر اور مسقط میں پاکستان کا سفارت خانہ کے ملٹری اتاشی نے ان کا استقبال کیا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں