کوئٹہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے قافلے کے قریب بلوچستان میں دھماکا ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں سراج الحق محفوظ رہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں 5 افراد زخمی ہو گئے جب کہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سیکرٹری جماعت اسلامی امیر العظیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق پر بلوچستان میں خودکش حملہ ہوا ہے۔
حملہ آور مارا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سراج الحق اور دیگر تمام احباب محفوظ ہیں
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق پر بلوچستان میں خودکش حملہ ہوا ہے حملہ آور مارا گیا ہے ہےالحمدللہ سراج الحق اور دیگر تمام احباب محفوظ ہیں
— Ameer Ul Azim (@Ameerulazim) May 19, 2023
پولیس کی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔اس واقعے سے متعلق مزید تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں۔