صدرعارف علوی نے عمران خان کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کا کردار ادا کیا جو پی ٹی آئی چھوڑ کر جارہے وہ پہلے صدرمملکت سے ملتے ہیں، پریزیڈنسی خود کو بچانے کیلئے تھپکی لگاتی ہے کہ جاؤ پریس کانفرنس کرو۔سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا دعویٰ

 سابق وفاقی وزیر اور سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی نے عمران خان کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کا کردار ادا کیا، جو پی ٹی آئی چھوڑ کر جارہے وہ پہلے صدر مملکت سے ملتے ہیں ، پریزیڈنسی خود کو بچانے کیلئے تھپکی لگاتی ہے کہ جاؤ پریس کانفرنس کرو۔ انہوں نے 92نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کل نیب میں جارہا ہوں، نیب نے 190ملین کیس میں مجھے بلایا ہے، کیونکہ میں نے کابینہ میں کہا تھا کہ یہ نیب کا کیس بنے گا، فواد چودھری اور شیریں مزاری بھی بولی تھیں، یہ سادہ کیس نہیں ہے، یہ کابینہ ایجنڈے کا حصہ نہیں تھا، کابینہ اجلاس سے پہلے بھی کچن میٹنگ کروائی گئی تھی، زلفی، فواد ، میں ایک دو اور لوگ بھی تھے۔

اس میں گول مول کرکے بتایا گیا تھا کہ ریکوری ہونی ہے۔

اس میٹنگ میں میری شہزاد اکبر سے تلخ کلامی ہوگئی تھی، شہزاد اکبر کو بری الزمہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ میں نے کہا تھا دو خاص، سانپ، کیڑے اور گٹر کے کیڑے۔ وہ آج بھی مائنس عمران خان کی بات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو خاص کی بات میں ایک کا بتا دیتا ہوں کہ عمران خان کی پیٹھ میں خنجر کون گھونپ رہا ہے؟صدر عارف علوی نے عمران خان کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کا کردار ادا کیا۔

جو پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں وہ پہلے صدرمملکت سے ملتے ہیں ، جتنی بھی پریس کانفرنسز ہوتی ہیں یہ پہلے پریزیڈنسی میں جاتے ہیں، پریزیڈنسی خود کو بچانے کیلئے تھپکی لگاتی ہے کہ جاؤ پریس کانفرنس کرو۔ عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات میں بھی عارف علوی کا کردار تھا جو خراب ہوئی اس میں بھی بڑا کردار تھا،عارف علوی کو فائدہ کہ صدر عارف علوی کے خلاف کیس تیار ہے، میری عارف علوی سے متعلق دعووٴں کی تصدیق جنرل ر باجوہ سے کرلو۔ اسی طرح وہ سمجھتے ہیں ان کے پاس کرسی ہے وہ سب کچھ کررہے ہیں۔ میں سات ماہ پہلے پارٹی چھوڑی تھی لیکن یہ سب آج کیوں پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں؟ میں عمران خان کی سیاست کو یہاں تک جہاں آج کھڑی ہے لانا نہیں چاہتا تھا۔ 

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں