وزیراعظم شہباز شریف کا راولپنڈی میں آرمی قبرستان کا دورہ ہم فتنے کے خاتمے کے لئےسپہ سالار اور افواج پاکستان کے ساتھ ہیں، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی میں آرمی قبرستان کا دورہ کیا ہے۔

شہباز شریف کی آمد پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مریم اورنگزیب بھی شہباز شریف کے ہمراہ تھیں۔

وزیراعظم نے دورہ آرمی قبرستان کے موقع پر یادگار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

آرمی قبرستان میں منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ نے شہداء کی تکریم حوالے سے احکامات دیئے، شہداء کی بےحرمتی کرنے والوں نے اللہ کو ناراض کیا اور وہ قوم کے سامنے مجرم ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم فتنے کے خاتمے کے لئے سپہ سالار اور افواج پاکستان کے ساتھ ہیں جو فتنے کے خاتمے کے لئے تمام توانائیاں بروئے کار لا رہے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں