کینیڈا اور سعودی عرب نےطویل عرصے سے معطل سفارتی تعلقات مکمل بحال کرنے کے ساتھ ہی نئے سفیروں کے تقرر پر اتفاق کرلیا ہے۔
دونوں ممالک کی جانب سےعلیحدہ علیحدہ بیان جاری کیا گیا کْہ اس قدام سے 2018 کے تنازعات کا خاتمہ ہوا ہے جن سے ماضی میں دوطرفہ تجارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان بات چیت کے بعد ہی سفارتی محاذ پر تبدیلی آئی اور تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
The Ministry of Foreign Affairs announces that in light of what has been discussed between HRH Crown Prince Mohammed bin Salman and the Prime Minister of Canada Justin Trudeau, it has been decided to restore the level of diplomatic relations with Canada to its previous state. pic.twitter.com/zrPmhjskz7
— Foreign Ministry 🇸🇦 (@KSAmofaEN) May 24, 2023
کینیڈا نے کہا کہ مذکورہ فیصلہ گذشتہ برس نومبر میں بنکاک میں ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (اے پی ای سی) فورم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم ٹروڈو اور سعودی ولی عہد کے درمیان ہونیوالی ملاقات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
Canada and Saudi Arabia to appoint new ambassadors
Read the statement: https://t.co/eRRInRpkyZ pic.twitter.com/5jHx8KmEkR
— Foreign Policy CAN (@CanadaFP) May 24, 2023
جاری کردہ بیان کے مطابق کینیڈا نے سعودی عرب کے لیے نیا سفیر جین فلپ لینٹاؤ کو مقرر کردیا ہے۔
یاد رہے کہ 2018 میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیا گیا تھا توسعودی صحافی کے قتل کی کینیڈا اور تمام مغربی ممالک نے مذمت کی تھی۔
دونوں ممالک کے درمیان میں تنازع اس وقت ہوا جب ریاض میں کینیڈین سفارتخانے نےعربی زبان میں ایک ٹویٹ میں سعودی عرب میں حراست میں لی گئی حقوق نسواں کی کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔
بعدازاں ردعمل میں سعودی عرب نے کینیڈا سے اپنے سفیر کو واپس بلا کر کینیڈا سے نئی تجارت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھ