مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا ہے کہ ہمیں بھی پی ٹی آئی میں توڑ پھوڑ پر خوشیاں نہیں منانی چاہئے، جبکہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو غدار وطن کہنا بھی غلط ہے۔
پاکستان ٹونائیٹ ود ثمر عباس میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے دیگر سیاسی جماعتوں کیلئے نفرتیں پیدا کیں، فوج کے ساتھ نفرت پیدا کی گئی۔
محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن اپنے مقرروقت پر ہوں گے۔
اپنے بھائی اسد عمر کے فیصلے پر بات کرے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ اسد عمر نے پارٹی عہدے چھوڑنے سے قبل ان سے مشورہ نہیں کیا تاہم سب کو یہ ہی کرنا چاہیے تھا۔ کئی رہنما تو پارٹی سے ہی بھاگ گئے۔