9 مئی کو چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے حامیوں کی جانب سے ملک بھر میں پرتشدد ہنگامے کیے گئے،سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے۔پولیس کی جانب سے مختلف ویڈیوز اور جیو فینسنگ کے ذریعے حملوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے اور شناخت پریڈ کرنے کا عمل جاری ہے۔
نو مئی کے واقعات نے پاکستان کا سیاسی منظرنامہ بالکل بدل کر رکھ دیا۔پی ڈی ایم جماعتوں کا دعویٰ ہے کہ نومئی کے واقعات باقاعدہ منصوبہ بندی کا نتیجہ تھے۔اور اب اسلام آباد اور راولپنڈی میں جگہ جگہ پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف دیوار شرم بنا دی گئیں۔
Wall of Shame ! #خان_ذہنی_مریض pic.twitter.com/RMFFkMqVq0
— Ihsan Ullah Khan 🇵🇰 (@IamIhsanMarwat) May 27, 2023
جڑواں شہروں کی کئی سڑکوں پر درجنوں بینرز آویزاں کیے گئے جن پر پاکستان تحریک انصاف کی سینئر لیڈر شپ کی تصاویر ہیں جن پر مختلف نعرے لکھے ہوئے ہیں۔
مری روڈ پر بھی درجنوں بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جن پر وال آف شیم اور یوم مذمت، غدار پاکستان لکھا گیا ہے۔فلیکس پر عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی تصاویر پر جوتوں کے نشانات بھی بنائے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بینرز راتوں رات لگائے گئے ہیں جبکہ بینرز لگانے والوں کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی۔یہ بینرز تاحال انتظامیہ کی جانب سے نہیں ہٹائے گئے۔کچھ بینرز پر 9 مئی کے واقعات سے متعلق توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی تصاویر بھی ہیں۔
ملک کے تقریباً تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عمران خان اور ان کی پارٹی کے دیگر رہنماؤں کیخلاف سڑکوں پر "غدار" کے بینرز آویزاں، مذمتی ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔۔۔!!! pic.twitter.com/kXoVOmCQr8
— Mughees Ali (@mugheesali81) May 27, 2023
ملک کے تقریباً تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عمران خان اور ان کی پارٹی کے دیگر رہنماؤں کیخلاف مذمتی ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ دو سری جانب نو مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی چھوڑنے والوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔