پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ 2017 کا پاکستان بہت اچھا پاکستان تھا۔ لندن میں اپنے دفتر سے روانگی کے وقت مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو صحیح ڈگر پر لے کر جائے، اسی ڈگر پر جس پر پاکستان 2017 میں تھا۔ 2017 کا پاکستان بہت اچھا پاکستان تھا۔
اسی طرح وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 2018 میں پاکستان کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے تھا، اب جب ہم آئے تو ترقیاتی بجٹ 500 ارب رہ گیا ہے، جس سے ترقیاتی منصوبے بری طرح متاثر ہوئے۔ آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ 1100 ارب روپے ہوگا۔ 1100 ارب روپے میں سے 950 ارب روپے پی ایس ڈی پی ہوں گے۔ آئندہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 5.3 فیصد رکھا گیا ہے۔
اسی طرح جیو نیوز کے مطابق آئندہ مالی سال میں وفاقی ترقیاتی بجٹ 2458 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق وفاقی ترقیاتی بجٹ 900 ارب اور صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 1558 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ مزید برآں نیوز ایجنسی کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے زرعی انقلاب 2.0 کی ضرورت ہے،ملکی زراعت کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو زراعت میں اپنا رہے ہیں ، پاکستان کے لئے زراعت کے شعبہ میں ترقی کے شاندار مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے زرعی انقلاب 2.0 کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے زرعی انقلاب 2.0 کی ضرورت ہے ۔ موسمی تغیرات سے نمٹنے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی زراعت کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو زراعت میں اپنا رہے ہیں ۔ پاکستان کے لئے زراعت کے شعبہ میں ترقی کے شاندار مواقع موجود ہیں ۔ زرعی شعبہ میں پیداواریت بڑھانے کے لئے ریسرچ کو فروغ دے رہے ہیں۔