آزاد کشمیر پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے باغ آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کی رگوں میں کشمیر کا سچا اور سُچا خون ہے، مریم نواز خالص کشمیری ہے سیاسی نعرہ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی وجہ سے شہدا کے گھر والوں آنکھوں میں آنسو آئے۔ کوئی کتنا بھی غصے میں ہو یا مخالف ہو اپنے ملک کو آگ نہیں لگا سکتا۔
جو شہدا کی بے حرمتی کرے انکی یادگاروں کو آگ لگائے ان کی علامتوں کو نظر آتش کرے وہ ہم میں سے نہیں ہوسکتا۔ جو ان جہازوں کو آگ لگائے جنہوں نے دشمن کے جہازوں کو مار گرایا وہ ہم میں سے نہیں ہوسکتا اور وہ پاکستانی بھی نہیں ہوسکتا۔جو ہمارے جنگی جہازوں کو جلائے کیا وہ ہم میں سے ہو سکتا ہے۔
ٹرمپ کے ساتھ بیٹھ کر کشمیر کا سودا کرنے والے کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔
جس نے نو مئی کو شہدا اور انکی یادگاروں کیساتھ جو سلوک کیا وہ جس بنکر میں بھی چھپا بیٹھا ہے وہ سن لے یہ پاکستانی قوم اور کشمیری اسے کبھی معاف نہیں کرینگے یہ اسے عبرت کا نشان بنا کر چھوڑیں گے،ان کا آزاد کشمیر کا وزیراعظم کہتا ہے 9 مئی کا واقعہ منصوبہ بندی سے ہوا۔مریم نواز نے مزید کہا کہ 2018 میں جو جماعت دھاندلی کرکے لائی گئی آج وہ کہاں ہے۔
مسلم لیگ ن کو توڑنے کی خواہش کرنے والوں کی اپنی جماعت کرچی کرچی ہو گئی۔ وہ جماعت جہاں سے آئی تھی وہیں واپس چلی گئی۔جو کہتا تھا اکیلا کافی ہوں آج اکیلا بیٹھ کر رو رہا ہے۔آج کل صبح، شام اور رات کو روتا ہے۔آج مسلم لیگ ن ڈٹ کر کھڑی ہے اور وہ رو رہے ہیں۔ نوازشریف نےکبھی پاکستان پر آنچ نہیں آنے دی۔75 سالوں میں نوازشریف کے 9 سال نکال دو تو کچھ نظر نہیں آتا۔نوازشریف کے کئی دشمن آئے ، کئی گئے، مشرف کے زمانے سے دیکھ رہے ہیں۔نوازشریف جب بھی اقتدار میں آتا ہے خیبر سے کراچی تک ترقی نظر آتی ہے۔ملک میں بجلی کے کارخانے دکھتے ہیں یا موٹروے پر نظر پڑتی ہے تو نوازشریف کا نام نظر آتا ہے۔