190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل،عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نیب راولپنڈی کو خط دونوں نے نیب کو شاملِ تفتیش ہونے کی تاریخ تبدیلی کی درخواست کر دی،عمران خان کل اسلام آباد آئیں گے،پردے کے باعث شوہر کے ساتھ نیب آنا چاہتی ہوں،بشریٰ بی بی

لاہور  190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل،عمران خان اور انکی اہلیہ نے نیب کو شاملِ تفتیش ہونے کی تاریخ تبدیلی کی درخواست کر دی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے این سی اے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس سے متعلق نیب راولپنڈی کو خط لکھ دیا۔ عمران خان اور انکی اہلیہ نے نیب کو شاملِ تفتیش ہونے کی تاریخ تبدیلی کی درخواست کر دی۔

عمران خان نے خط میں لکھا کہ نیب 7 جون کے بجائے مجھے 8 جون کو شاملِ تفتیش کر لے،جبکہ بشریٰ بی بی نے کہا کہ میرے شوہر کل اسلام آباد آئیں گے،پردے کے باعث شوہر کے ساتھ نیب آنا چاہتی ہوں۔ دوسری جانب توشہ خانہ گھڑی کی جعلی رسیدیں دینے کے الزام میں چیئرمین تحریک انصاف اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف فراڈ اور نو سربازی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمہ تاجر نسیم الحق کی جانب سے تھانہ کوہسار میں درج کرایا گیا۔ ایف آئی آر میں شہزاد اکبر،زلفی بخاری اور فرح خان کو بھی نامزد کیا گیا۔ مقدمے میں فراڈ،نوسربازی اور ہیرا پھیری کی دفعات شامل ہیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ دستاویز پر جعلی دستخط کیے گئے اور دستاویز کی تحقیقات بھی کرائی گئیں۔ گھڑی کی خرید و فروخت کے حوالے سے ٹرانزیکشن بھی نہیں ہوئی،ملزمان نے واضح طور پر فراڈ اور جعلی دستاویزات بنائے گئے ہیں۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ اینٹی کرپشن نے تقرر و تبادلوں میں رشوت وصول کرنے کے الزام پر سابق وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار اور فرح کیخلاف مقدمے درج کر لیا ہے،مقدمے میں بشریٰ بی بی کے بیٹے ابراہیم مانیکا سمیت 6 بیورو کریٹس کو بھی نامزد کیا گیا۔ اینٹی کرپشن کے مطابق عثمان بزدار کے دور میں فرح خان کے کہنے پر انتظامی عہدوں پر تقرر وتبادلے ہوئے،تعینات افسران اور ملازمین سے کروڑوں روپے بطورِ رشوت وصول کیے جاتے تھے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں