ملک بھر میں قومی اور بین الاقوامی پروازیں متاثر

اسلام آباد ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ملک بھر میں خراب موسم کے باعث بیشتر پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

ترجمان سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے مطابق ملک بھر میں خراب موسم کے باعث دبئی سے اسلام آباد آنے والی پرواز آئی اے 262 کا رخ ملتان کی جانب موڑا گیا جبکہ دبئی سے اسلام آباد آنے والی بین الاقوامی پرواز 233 کا رخ ملتان کی جانب موڑا گیا۔

ٹورونٹو سے لاہور آنے والی فلائٹ قومی ائر لائن کی پرواز 798 کو اسلام آباد جبکہ ریاض سے پشاور آنے والی پرواز پی کے 728 کا رخ اسلام آباد موڑا گیا تاہم واپس پشاور اتار لی گئی۔ کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز 846 کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑا گیا۔

ابوظہبی سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 262 کا رخ ملتان کی جانب موڑا گیا اور ابوظہبی سے اسلام آباد آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز 324 کا رخ ملتان کی جانب موڑا گیا۔ جدہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز 760 کا رخ ملتان کی جانب موڑا گیا۔

ترجمان کے مطابق لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز پی کے 747 تین گھنٹے 20 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ لاہور سے ابوظہبی جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز 244 تین گھنٹے 5 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔

دبئی سے لاہور آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز 243 کو ملتان بھیجا گیا۔ شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 186 کا رخ فیصل آباد جبکہ کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز 9 پی 846 کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑا گیا۔

کراچی سے لاہور جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز 406 پینتیس منٹ تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز 821 آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دی گئی اور لاہور سے کراچی جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز 9 پی 847 دو گھنٹے 25 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں