جہانگیر ترین نے پارٹی عہدوں کے لیے ناموں کا اعلان کر دیا عبدالعلیم خان کو استحکام پاکستان پارٹی کا صدر،عامر محمود کیانی سیکرٹری جنرل اور عون چوہدری کو بطور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور پارٹی کے ترجمان کے ساتھ ساتھ سرپرست اعلیٰ بھی مقرر کر دیا گیا

 سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے پارٹی عہدیداروں کا اعلان کر دیا ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عبدالعلیم خان کو استحکام پاکستان پارٹی کا صدر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ عامر محمود کیانی سیکرٹری جنرل مقرر، عون چوہدری بطور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور پارٹی کے ترجمان کے ساتھ ساتھ سرپرست اعلیٰ بھی ہیں۔

جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ مزید اعلانات بھی جلد کیے جائیں گے۔

جب کہ استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی جماعت کی بی ٹیم نہیں استحکام پاکستان پارٹی مضبوط ہو گی۔

جہانگیر ترین ایوان کا حصہ نہیں مگر وہ ملکی مفاد کیلئے سرگرم ہیں،سیاست میں کوئی چیز حرفِ آخر نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کی کور کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ میرا عہدہ کیا ہو گا،استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ بننے کے بعد لوگوں کا ملا جلا ردِعمل رہا۔ قبل ازیں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے کہنے پر عمران خان فیصلہ بدل دیتے تھے،بشریٰ بی بی کی جانب سے مجھے ہدایات آتی تھیں،ان کا سیاست میں بھی کردار تھا اور فیصلے یوٹرن بھی ہو جاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان خود اپنے آپ کے دشمن ہیں اور کوئی نہیں،وہ کہتے تھے میں اکیلا ہی کافی ہوں، پی ٹی آئی انوکھی سیاسی جماعت تھی جس میں ایک شخص کی ڈکٹیشن چلتی تھی۔ 9 مئی کو تنصیبات پر حملہ کرنے والے تربیت یافتہ لوگ تھے، لوگوں کو ذہن سازی کر کے استعمال کیا گیا،پرتشددواقعات میں ملوث افراد کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی ہونی چاہئے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں