کراچی ملک میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے بعد سونے کی قیمت میں بھی کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے، سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوکر2 لاکھ 21 ہزار500 روپے ہوگئی۔ کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کے بھاؤ میں مزید 4 ہزار روپے کی کمی ہوگئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر2 لاکھ 21 ہزار500 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار430 روپے کم ہونے کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 89 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح گزشتہ روز بھی ملک میں ایک تولہ سونے کے بھاؤ میں ایک ہزار 700 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر2 لاکھ 25 ہزار500 روپے ہوئی تھی۔ 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 500 روپے کم ہونے کے بعد ایک لاکھ 93 ہزار 330 روپے ہوگئی تھی
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے سستا ہوکر298 روپے پر آگیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے سستا ہوکر298 روپے پر آگیا، گزشتہ روز ڈالر کی قدر 305 روپے تھی، اسٹیٹ بینک کے اقدامات کی وجہ سے ڈالراوپن مارکیٹ میں سستا ہوا ہے۔روپے کی قدر بڑھنے کے بعد ڈالر کی قیمت کم ہوکر 298 روپے پر آچکی ہے۔ڈالر کی قدر مزید گر سکتی ہے، ڈالر کل تک 295 روپے تک آسکتا ہے۔ چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ رکے ہوئے ڈالرز فوری ادا کریں،بینکوں نے آج 5 ملین ڈالر ایکسچینج کمپنیوں کو دیئے ہیں، اسٹیٹ بینک کے اقدامات کی وجہ سے ڈالر اوپن مارکیٹ میں سستا ہوا ہے۔
اسی طرح ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 8 جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 69865 بیرل ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 3 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سے پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 67637 بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔