اسلام آباد وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے جمعرات کی صبح گیارہ بجے تک کیٹی بندر سے ٹکرائے گا، طوفان کے بعد ملک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آئے گا۔
انہوں نے چیئرمین این ڈی ایم اے کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طوفان بائپر جوائے سات کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔
بائپرجوائے کیٹی بندر سے 300 کلومیٹر جنوب مغرب، کراچی سے 350 جبکہ ٹھٹھہ سے 360 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے.طوفان شمال کیجانب رہنے کیبعد 15 جون بعد از دوپہر شمال مشرق کیجانب رخ کرتے ہوئے کیٹی بندر و بھارتی گجرات سے گزرے گا. محتاط رہیں محفوظ رہیں.#CycloneBiparjoy
Multiple Sources pic.twitter.com/RylmjlhPtf— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) June 14, 2023
پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ طوفان کا کیٹی بندر سے فاصلہ 290 کلومیٹر رہ گیا ہے لیکن کراچی سے دور ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے طوفان آ رہا ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا ہاٹ سپاٹ بن چکا ہے، یہ قدرتی حالات نہیں ہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی کا اثر ہے اور ترقی یافتہ ممالک کی سرگرمیوں کا نتیجہ ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سمندری طوفان کیٹی بندر سے 300 کلومیٹر جنوب مغرب، کراچی سے 350 جب کہ ٹھٹھہ سے 360 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے۔
اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں این ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طوفان شمال کی جانب رہنے کے بعد 15 جون بعد از دوپہر شمال مشرق کی جانب رخ کرتے ہوئے کیٹی بندر و انڈین ریاست گجرات سے گزرے گا۔
این ڈی ایم اے نے سمندری طوفان کے ممکنہ اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے ساحلی علاقوں میں رہنے والے افراد کو انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔