سونے کی قیمت میں دوبارہ نمایاں اضافہ ہو گیا، فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 700 روپے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 89 ہزار 215 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19 ڈالر کی بڑی کمی سے 1929 ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قمیت میں 1700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1458 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 700 روپے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 89 ہزار 215 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94 روپے پر مستحکم رہی۔