مہاتیر محمد کا عمران خان کے لیے پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ’پیارے عمران‘ ! مجھے امید ہے کہ آپ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، انشاء اللہ آپ کامیاب ہوں گے۔ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کا ویڈیو پیغام

 ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کا پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے لیے دیا گیا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔مہاتیر محمد کا عمران خان کے لیے یہ پیغام گذشتہ رات سے سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ پاکستان کے سابق وزیراعظم کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔مہاتیر محمد نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ” ڈئیر عمران ! مجھے امید ہے کہ آپ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے انشاء اللہ آپ کامیاب ہوں گے”

یہاں واضح رہے کہ عمران خان اور مہاتیر محمد میں گہری دوستی ہے۔پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں ملائیشیا ء کے اس وقت کے وزیر اعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان بھی آئے تھے۔مہاتیر محمد ملائیشیا ء کے تاجروں اور صنعتکاروں کے وفد کے ہمراہ نور خان ایئربیس پہنچے تھے جہاں اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کے اراکین کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

مہاتیر محمد کو نور خان ایئربیس پر 21توپوں کی سلامی دی گئی تھی اور بچوں نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ملائیشیا ء کے وزیر اعظم مہاتیر محمدیوم پاکستان کی پریڈ میں مہمان خصوصی تھے۔بعدازاں مہاتیرمحمد نے بہترین مہمان نوازی پر عمران خان کوشکریہ کا خط بھیلکھا تھا، خط میں مہاتیر محمد نے لکھا کہ ’میرے بھائی، جناب اعلیٰ مقام! میں 21 سے 23 مارچ کے دوران میرے دورہ پاکستان کے موقع پر آپ کے گرم جوش خوش آمدید اور مہمان نوازی پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘۔

انہوں نے لکھا کہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان موجود تعلقات مزید دیرینہ ہو گئے ہیں اور ہم مزید اچھے دوست بن گئے ہیں۔ مہاتیر محمد نے عمران خان کو اپنا بھائی کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہمارے ممالک ایک دوسرے کے ساتھ مل کر مزید ترقی کی راہیں تلاش کریں گے۔ آخر میں انہوں نے ایک بار پھر وزیراعظم پاکستان کو تکریم دیتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کو ملائیشیا اپنی ترجیحات میں شامل رکھے گا۔ شکریہ کا یہ خط مہاتیر محمد کے دفتری لیٹر ہیڈ پر لکھا گیا تھا اور ان کے دستخط کے ساتھ ان کا پورا نام ’مہاتیر بن محمد‘ لکھا گیا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں