بی آئی ایس پی،25 فیصد اضافے کیساتھ چوتھی سہ ماہی کی قسط پیر سے ملے گی

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  پیر 19 جون 2023 سے بینظیر کفالت کی چوتھی سہ ماہی قسط جاری کر رہا ہے۔

وفاقی حکومت نے اس سال کے شروع میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں 25 فیصد اضافے کا اعلان میں کیا تھا جس کے بعد چوتھی سہ ماہی قسط 9000 روپے ہو گی ۔

بینظیر کفالت کے علاوہ، بینظیر تعلیمی وظائف کی جنوری تا مارچ قسط بھی 6.7 ملین سکول جانے والے ایسے طلباء میں تقسیم کی جا رہی ہے جن کی سکول میں حاضری کم از کم 70 فیصد ہے ۔

اس بار رقم کی ادائیگی پورے ملک میں قائم 1559 خصوصی طور پر منعقد کیمپ سائٹس کے ذریعے کی جائے گی۔

کیمپ سائٹس کے ذریعے وظیفے کی تقسیم کا مقصد مستحقین کو سہولت فراہم کرنا اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

اس دفعہ ایچ بی ایل اور بینک الفلاح کے اے ٹی ایم کے ذریعے ادائیگی کی فراہمی دستیاب نہیں ہوگی اور نہ ہی بی آئی ایس پی کے قائم کردہ کیمپ سائٹ کے باہر پی او ایس پر کوئی ادائیگی کی جائے گی۔

بینظیر کفالت کے 90 لاکھ مستحق خاندانوں میں تقریباً 81 ارب روپے تقسیم کیے جائیں گے جبکہ مزید 16 ارب روپے تعلیمی وظائف کے 6.7 ملین مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے۔

یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ پرائمری سطح پرطالبات کو 2000 روپے جبکہ طلبہ کو 1500 روپے دیے جاتے ہیں۔

سیکنڈری سطح پر طلبات اور طلبہ کو بالترتیب 3000 اور 2500 روپے جبکہ ہائر سیکنڈری سطح پر 4000 اور 3500 روپے بالترتیب طلبات اور طلبہ کو ادا کئے جاتے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بی آئی ایس پی محترمہ شازیہ مری نے اپنے پیغام میں رجسٹرڈ مستحقین پر زور دیا ہے کہ وہ ادائیگی کی رسید کے ساتھ 9000 روپے کی مکمل رقم وصول کریں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں