وزیراعظم کو سوگ منانے کی ’خوشی‘- حکومت کو نوٹیفکیشن تبدیل کرنا پڑ گیا یوم سوگ پر قومی پرچم سرنگوں اور جاں بحق ہونیوالوں کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی

وزیراعظم شہباز شریف نے یونان میں کشتی حادثہ میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا سخت نوٹس لیا تھا اور کل یوم سوگ منانے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جسے تبدیل کرنا پڑگیا۔

ٹوئٹر پر صحافی وحید مراد نے اپنی ٹوئٹ میں تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ حکومتِ پاکستان اور وزیراعظم کا دُکھ و خوشی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ”یونان کے کشتی حادثے میں پاکستانیوں کے مرنے پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے وزیراعظم کو یہ ہدایات جاری کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ کل/پیرکو یومِ سوگ منایا جائے گا“۔

انہوں نے نوٹیفکیشن کی تصویر شئیر کی جس میں لفظ Pleased کو سُرخ لکیر سے واضح بھی کیا، جس کا مطلب ”خوشی“ ہوتا ہے۔

صحافی وحید مراد کی ٹوئٹ کی جواب میں صحافی شہباز رانا نے لکھا کہ وحید صاحب آپ کی نشاندہی کے بعد اس مسئلے پر توجہ دی گئی ہے جس کے بعد اس میں مناسب الفاظ استعمال کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا صارف ایمن نے لکھا کہ معاملہ حل ہوگیا ہے اب وزیراعظمٓ بہت تکلیف میں ہیں۔

واضح رہے کہ یوم سوگ کے موقع پر قومی پرچم سرنگوں رہیں گے اور جاں بحق ہونے والوں کےلئے خصوصی دعا کی جائے گی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں