قیمتی لکڑی کی سمگلنگ ناکام،بغیر چیکنگ پوسٹوں سے گزرنے پر متعلقہ اہلکار معطل

خیبر پختونخوا میں دو ٹرکوں کے ذریعے سمگل کی جانے والی غیر قانونی لکڑی برآمد کرلی گئی جو کہ گندم کے نیچے چھپائی گئی تھی ۔

لکڑی کی غیر قانونی اسمگلنگ کی نقل و حمل میں ملوث تمام گاڑیوں نے اپر کوہستان فاریسٹ ڈویژن کی جنگلاتی چیک پوسٹوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے عبور کیا جس پراعلیٰ حکام نے متعلقہ اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن لے لیا۔

چیف کنزرویٹو آف فاریسٹ نارد ن فاریسٹ ریجن ٹو ایبٹ آباد خیبر پختونخوا کی جانب سے خط کے ذریعے کہا گیا ہے کہ مذکورہ سمگلنگ آپ کے ماتحت عملے پر آپ کے کمزورکنٹرول کو ظاہر کرتی ہے اور لکڑی کے اسمگلروں کو اپنی مرضی کے مطابق کام کرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے۔خط کے ذریعے ذمہ دار اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے لاپرواہی برتنے پر 4 افسران فیض الرحمن ،جمیر خان ، صدر ایوب ،معراج الدین کو معطل کردیا ہے ۔

ایک حکمنامے کے ذریعے فیض الرحمن کی جگہ سید ایاز علی شاہ کو ڈی ایف اواپر کوہستان فاریسٹ ڈویژن کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ شہریار خان کو ڈی ایف او ناردن فاریسٹ ریجن ٹوایبٹ آبادکا اضافی چارج دیدیا گیا ۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں