اوپن مارکیٹ میں میں ڈالر مزید سستا، انٹربینک میں مہنگا انٹربینک اور اوپن مارکیٹ مین ڈالر کی قیمت کا فرق 6.74 روپے رہ گیا

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک ہی دن میں 3 روپے سستا ہو کر 294 روپے تک گرگیا جبکہ درآمدی طلب پر انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہوگیا، جس کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر297 روپے سے گھٹ کر 294 روپے پر آگیا۔

دوسری جانب درآمدی طلب پر انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے اضافے سے 287 روپے 26 پیسے پر بند ہوا۔

جس کی وجہ سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ مین ڈالر کی قیمت کا فرق 6 روپے 74 پیسے رہ گیا ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں