وزیر توانائی مصدق ملک نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام پروگرام پاور پالیٹکس ود عادل عباسی میں ان کا کہنا تھا کہ مختلف دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں،یو اے ای بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا خواہشمند ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں جب کوئی باہر سے سرمایہ کار آتا ہے تو اسے دربدر پھرنا پڑتا ہے،یہ طے ہوا کہ اب بیرونی سرمایہ کار کو پاکستان میں دربدر نہیں ہونا پڑے گا۔