روس میں فوجی گروپ کی بغاوت کے بعد صدر پیوٹن کا قوم سے اہم خطاب جس شخص نے فوج کے خلاف ہتھیار اٹھائے وہ غدار ہے، بغاوت میں حصہ لینے والے ہر شخص کو سزا دی جائے گی، بغاوت کو کچلنے کے لیے سخت ترین اقدامات کیے جائیں گے،بغاوت میں شامل لوگوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ ہتھیار پھینک دیں۔صدر ولادیمیر پیوٹن

روس میں بغاوت کرنے والے فوجی گروپ کے سربراہ نے روستوف سمیت روس کے متعدد شہروں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ روس کےوزیر دفاع کو ہٹانے کے لیے جنگجو روانہ کر دئیے گئے۔روسی صدر نے فوجی گروپ کی بغاوت کو بڑا دھچکا قرار دیا۔ روس کے صدر ولادی میتر پیوٹن نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بغاوت کے خلاف لڑ رہے ہیں۔یہ اندرونی بغاوت بڑا دھچکا ہے۔

بغاوت کو کچلنے کے لیے سخت ترین اقدامات کیے جائیں گے۔ماسکو اور دیگر شہروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔روسی شہر روستوف کی صورتحال پیچیدہ ہے۔صدر پیوٹن نے مزید کہا اس حملے کو ناکام بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہا ہوں،فوجی بغاوت پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے۔بغاوت کرنے والوں نے روس کے ساتھ غداری کی ہے۔

https://twitter.com/RT_com/status/1672505654395781120?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1672505654395781120%7Ctwgr%5E9d2401d012c8a3eee7a83a953db12dafb4b955df%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdupoint.com%2Fdaily%2Flivenews%2F2023-06-24%2Fnews-3630636.html

اس بغاوت میں شامل لوگوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ ہتھیار پھینک دیں۔

روسی صدر نے کہا کہ ویگنر نجی ملٹری کمپنی کے سربراہ ایوگینی پریگوزن کی بغاوت کی کوشش روس اور اس کے عوام کے ساتھ غداری کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے قانون نافذ کرنے والے ادارے امن کی بحالی کے لیے فیصلہ کن اقدامات کریں گے۔جس نے بھی روسی فوج کے خلاف اسلحہ اٹھایا انہیں سزا دیں گے۔انہوں نے کہا ماسکو مغرب کے نیونازیوں کی جارحیت کو پسپا کرنے کے لیے اور اپنے مستقبل کے تحفظ کے لیے ایک تاریخی جدوجہد میں مصروف ہے۔

ہم اپنے لوگوں کی جاںو اور تحفظ کے لیے ، اپنی خودمختاری اور آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں۔انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ افواج میں شامل ہوں اور متحد ہو کر غیر ملکی استحصالی قوتوں کی قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کو ناکام بنا دیں۔روسی صدر نے کہا جس شخص نے فوج کے خلاف ہتھیار اٹھائے وہ غدار ہے، بغاوت میں حصہ لینے والے ہر شخص کو سزا دی جائے گی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں