پیرس : پاکستانی بزنس مین ابراہیم ڈارکے چارفاسٹ فوڈ ریستوران نذرآتش

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 03 جولائی2023ء) سترہ سالہ ناہیل کے پولیس کے ہاتھوں قتل کے بعد فرانس بھر میں فسادات پھوٹ پڑے ، پیرس کے گرد و نواح کے چھوٹے شہروں میں پرتشدد مظاہرے ہوئے ہیں۔ معروف پاکستانی بزنس مین ابراہیم ڈار کے چار فاسٹ فوڈ ریستوران بھی نذر آتش کر دئیے گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر س میں سرکاری و نجی املاک و کاروباروں کو جلایا جا رہا ہے ، متاثرین میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔

فرانس کی معروف کاروباری شخصیت اور پاکستان فرانس بزنس فورم کے سرپرست اعلیٰ ابراہیم ڈار فرانس میں جن کے معروف برانڈ چکن سپاٹ کے نام سے بیسیوں ریستوران ہیں ، مظاہرین نے مختلف شہروں میں ان کے چار ریستوران لٴْوٹنے کے ان ریستورانوں کو آگ لگادی ، جس سے ابراہیم ڈار کا لاکھوں یورو کا نٴْقصان ہوگیا۔ پاکستانی کمیونٹی نے سخت الفاظ میں اس کی مذمت کی ہے اور ابراہیم ڈار کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیاہے۔ سرپرست اعلی پاکستان بزنس فورم فرانس ابراہیم ڈار نے ایک ویڈیو پیغام میں پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ فرانس بھی ہمارا ملک ہے اور قانون کو اپنا کام کرنے دیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں