ٹائٹینک سے 5 گنا اور دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز تیار باقاعدہ استعمال میں لانے سے قبل رواں سال اکتوبر میں جہاز کا آخری تجربہ کرکے دیکھا جائے گا ، رپور ٹ

ہیلسینکی  فن لینڈ میں ایک شپ یارڈ میں ٹائٹینک سے 5 گنا اور دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار بحری جہاز تیار کرلیا گیا ہے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق باقاعدہ استعمال میں لانے سے قبل اس کا رواں سال اکتوبر میں ایک آخری تجربہ کرکے دیکھا جائے گا۔ جہاز کا نام ’آئکن آف دی سیز‘ رکھا گیا ہے، تیاری مکمل ہونے کے بعد اب اکتوبر میں اس کا سمندر میں ایک آخری تجربہ کیا جائے گا۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد متوقع طور پر جنوری 2024ء میں 250,800 وزنی اور 1,200 فٹ طویل اس جہاز کے سمندر میں باقاعدہ سفر کا آغاز ہوگا۔جہاز سازی کی صنعت میں 50 سالوں کا تجربہ رکھنے والی کمپنی رائل کیریبین انٹرنیشنل نے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوے آئکن آف دی سیزکو بنایا ہے۔

کمپنی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ آئکن نے 22 جون کو سمندری سفر کا اپنا پہلا ٹیسٹ مکمل کرلیا ہے۔

کمپنی نے یہ بھی بتایا ہے کہ سمندری سفر کے پہلے ٹیسٹ کے دوران آئکن آف دی سیزنے سینکڑوں میل کا سفر طے کیا اور اس سفر پر جہاز کے مین انجن، بریک سسٹم، اسٹیئرنگ اور وائبریشن لیول سب کا تجربہ کیا گیا۔کمپنی کے مطابق جہاز کا پہلا ٹیسٹ کامیاب رہا لیکن ہوا کے حالات کی وجہ سے اس کی روانگی میں تاخیر ہوئی تھی۔کمپنی کی جانب سے جہاز میں کھانے، پینے اور =تفریح کے بھرپور انتظام کا دعویٰ کیا گیا ہے۔اس جہاز میں20 ڈیکس جن میں مسافروں کی سفر کو خوبصورت بنانے کے لیے تمام آسائشیں موجود ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جب یہ جہاز جنوری 2024ء میں سمندر کے سفر پر روانہ ہوگا تو اس میں تقریباً 5,610 مسافر جبکہ 2,350 ممبرز کا اسٹاف آرام سے سوار ہوسکے گا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں