اسلام آباد پاکستان میں سعودی آئل ریفائنری کے قیام کے لئے راہیں ہموار ہو گئیں۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئل ریفائنری پر اگست کے پہلے ہفتے میں معاہدے امکان ہے جس کے تحت سعودی عرب اور یو اے ای ریفائنریز کے لئے 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔
پیٹرولیم ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ایم او یوز پہلے ہو چکے، ریفائنری کے قیام سے پاکستان کی اسٹوریج صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
حکام نے بتایا کہ سرمایہ کاروں کے لئے ریفائنری پالیسی کی منظوری دی جا چکی ہے، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک منرل ڈویلپمنٹ میں سرمایہ کاری کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں دو روزہ عالمی منرل کانفرنس کا انعقاد جولائی کے آخری ہفتے ہونے کا امکان ہے۔