سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل کمی کے بعد 4000 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا سونے کی فی تولہ قیمت اضافے کے بعد 2 لاکھ 8 ہزار روپے ہوگئی ہے، 10گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 78 ہزار 326 روپے ہوگئی ہے

کراچی  آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ڈالر کی قدر گرنے اور معاشی و کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے کے ساتھ ہی سونے کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی واقع ہوئی ہے، تاہم آج سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4000 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ ہونے سے فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 3429 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 78 ہزار 326 روپے ہوگئی ہے۔ یاد رہے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 13 ڈالرز اضافے کے بعد 1959 ڈالرز فی اونس ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کا 3ارب ڈالر قرض پروگرام منظور کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

آئی ایم ایف کی منظوری کے ساتھ ہی پاکستان کو فوری طور پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالرکی قسط جاری کردی جائے گی۔ نومبر اور فروری میں دوبارہ جائزوں کے بعد 1.8 ارب ڈالر شیڈول کئے جائیں گے۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے کہا کہ پاکستان کو طے شدہ پالیسیوں پر سختی سے کاربند رہنا ہو گا۔پاکستان میں معاشی اصلاحاتی پروگرام معیشت کو سہارا دینے کیلئے ہے۔

اسی طرح ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جار جیوا نے اپنے بیان میں بجلی کی قیمت اور لاگت میں توازن لانے پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان کو توانائی شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔بیرونی دباو کا سامنا کرنے کیلئے مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ بھی اہم ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس بار قرض پروگرام پر پوری لگن سے عمل کرنا ہو گا،ماضی میں قرض پروگرام کی پالیسیوں پر عمل نہ کرنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

قرض پروگرام کی پالیسیوں پر عمل نہ ہونے کے باعث پاکستان کے اندرونی و بیرونی مالی ذخائر میں کمی آئی۔ مزید برآں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط جاری کردی،آئی ایم ایف کی جاری کردہ رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہو گئی، کل رات آئی ایم ایف کا پروگرام منظور ہوا،آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر کی مںظوری دی۔

آئی ایم ایف کی طرف 1 اعشاریہ 2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کو منتقل ہو گئے ہیں،1 اعشاریہ 8 ارب ڈالر کی باقی رقم 2 جائزہ رپورٹس کے بعد پاکستان کو مل جائے گی۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ گزشتہ چار روز میں پاکستان کے ذخائر میں 4 اعشاریہ 2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا،آئی ایم ایف سے بات چیت میں وزیراعظم شہباز شریف کا کردار اہم رہا۔ 

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں