اسلام آباد سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے اسیر رہنماء شہریار خان آفریدی کی ہمشیرہ وفات پا گئی ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کامران بنگش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائدین اور کارکنان اپنے بہادر بھائی شہریار خان آفریدی اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
دعاء ہے کہ اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء کرے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل دے۔پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کی جانب سے بھی شہریار خان آفریدی کی ہمشیرہ کی وفات پر نہایت دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔اس وقت شہریار آفرید جیل میں ہیں۔آج سے ایک ماہ قبل 13 جون کو ہی شہریار آفریدی کے بھائی کا بھی انتقال ہوا تھا۔
سابق وفاقی وزیر، پاکستان تحریک انصاف کے اسیر رہنماء شہریار خان آفریدی کی ہمشیرہ بقضائے الہی وفات پا گئی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے قائدین اور کارکنان اپنے بہادر بھائی شہریار خان آفریدی اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
دعاء ہے کہ اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں… pic.twitter.com/UzL1XowUIN— Kamran Khan Bangash PK82 🇵🇰 (@kamrankbangash) July 13, 2023
بتایا گیا کہ شہریار آفریدی کو جنازہ نہیں پڑھنے دیا گیا اور شہریار آفریدی کے بھائی کے جنازے سے اس کے کزن اور بھتیجے کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔
17 جون 2023ء کو شہریار آفریدی 9 مئی کے واقعات پر تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ کے سلسلے میں جج نوید خان کی عدالت میں پیش ہوئے۔شہریار آفریدی روسٹرم پر آئے اور کہا کہ میرا بھائی فوت ہوا مجھے جنازے میں شریک نہیں ہونے دیا گیا۔ میں نے یونیورسٹی اور کالجز میں جا کے پاکستانیت پر لکچر دیے، احتجاج کرنا میرا آئینی حق ہے میں نے قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا۔ عدالت سے شہریار آفریدی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شہریار آفریدی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔شہریار آفریدی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔شہریار آفریدی اب بھی پولیس کی حراست میں ہیں