پنجاب میں ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع ہوتے ہی ہیلمٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع میں ہیلمٹ نہ پہننے والے شہریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے گزشتہ 14دن میں 2لاکھ 23ہزار موٹرسائیکل سواروں کے چالان کیے گئے ہیں۔
محکمے کی طرف سے یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ بہت جلد ہیلمٹ نہ پہننے والوں کا 2ہزار روپے کا چالان کیا جائے گا۔
پولیس کے اس کریک ڈاﺅن کے ساتھ ہی صوبہ بھر میں ہیلمٹ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
کچھ دکاندار 700روپے والا ہیلمٹ 3ہزار روپے تک میں فروخت کر رہے ہیں۔اکثر مقامات پر قیمتوں کو لیکر لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں۔