ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں2 روز میں 11600روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا گزشتہ روز فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا تھا، سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر2 لاکھ 26 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے

کراچی  آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ڈالر کی قدر گرنے اور معاشی و کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے کے ساتھ ہی جہاں سونے کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی واقع ہوئی تھی، وہاں اب سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے، گزشتہ دو روز میں 11600روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، آج مزید فی تولہ 5400 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہونے سے فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4630 روپے بڑھ گئی ہے۔ جس کے باعث دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 94 ہزار102 روپے ہوگئی ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 6 ڈالرز اضافہ ہوا جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں بھاؤ 1973 ڈالرز فی اونس ہوگیا ہے۔

دوسری جانب ایشیائی ترقیاتی بینک نے امید ظاہر کی ہے کہ 2024 میں پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح بہتر ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کر دی،رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح پست رہی،جبکہ گزشتہ مالی سال میں مہنگائی کی شرح بے قابو رہی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان میں سخت مانیٹری پالیسی اختیار کی گئی۔

پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مالی نظم و ضبط قائم کرنا ہو گا،توقع ہے کہ 2024ء میں پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح بہتر ہو گی۔ آئی ایم ایف معاہدے کی سخت شرائط پر مبنی تفصیلات سامنے آگئیں، ڈالر کے اوپن اور انٹرریٹ میں 1.25 فیصد سے زیادہ فرق نہیں ہوگا، 2024 میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا،تنخواہوں پنشن کی مد میں اخراجات کو کم کیا جائے گا، پالیسیوں میں تبدیلی کیلئے آئی ایم ایف سے مشاورت کرنا ہوگی۔ 

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں