مہنگائی کی لہر برقرار ، 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ، 9 میں کمی

مہنگائی میں اضافے کا رجحان جاری ہے ، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.07 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29.16 فیصد رہی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں  اضافہ ، 9  میں کمی اور 12 کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں فی کلو ٹماٹر کی قیمت میں 26 روپے سے زائد ، انڈے گیارہ روپے فی درجن ، 200 گرام سرخ پسی ہوئی مرچ 43 روپے 36 پیسے ، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر تقریباً 10 روپے ، گڑ 4 روپے اور تازہ دودھ 35 پیسے مہنگا ہوا۔

اس کے علاو چینی کی قیمت میں 6 روپے 63 پیسے ، لہسن 8 روپے 4 پیسے ، چاول 2 روپے 69 پیسے، دال مسور 2 روپے 29 پیسے ، دال مونگ کی قیمت میں ایک روپے 62 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں