مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے نریندر مودی کے جعلی پلوامہ ڈرامے کا راز بے نقاب کر دیا۔
وزیر اعلیٰ مغربی بنگال ممتا بینرجی کا کہنا تھا کہ مودی نے انتخابات جیتنے کے لیے پلوامہ ڈرامہ رچایا، انہوں نے کہا کہ پلوامہ ڈرامہ جعلی اور اسکرپٹڈ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پلاننگ کے ساتھ 40 جوانوں کا خون بہا کر الیکشن چوری کیا گیا،انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مودی پھر پلوامہ طرز کا ڈرامہ رچا کر انتخابات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
وزیر اعلیٰ مغربی بنگال ممتا بینرجی کے انکشافات نے گودی میڈیا کو آگ لگا دی، مودی نواز گودی میڈیا نے وزیر اعلیٰ مغربی بنگال ممتا بینرجی کو غدار قرار دے دیا۔
ماضی میں کانگریس رہنما ادت راج نے بھی پلوامہ ڈرامے کو جعلی اور خود ساختہ قرار دیا تھا، سابق گورنر مقبوضہ کشمیر کا کہنا تھا کہ مودی اور امت شاہ نے پلوامہ حملے پر خاموش رہنے کا حکم دیا تھا۔
ستیا پال ملک کا کہنا تھا کہ مو دی پلوامہ حملے کو پاکستان پر تھوپ کر الیکشن میں ووٹ لینا چاہتا تھا،پلوامہ ڈرامے کے بعد مودی سرکار نے جعلی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچایا تھا، اگلے ہی روز پاکستان نے 2 بھارتی طیارے مار گرائے اور ونگ کمانڈر ابھینندن کو قیدی بنا لیا۔