پنجگور: بلوچستان کے علاقے پنجگور میں متعدد لوگ سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔
پنجگور میں شدید طوفانی بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی جبکہ نوان ندی، پسکول ندی اور رخشان ندی میں اونچے درجے کا سیلاب آ گیا۔ انتظامیہ نے ندی کنارے رہائش اختیار کیے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی۔
تسپ اور خدابادان میں کئی گھر سیلابی صورتحال سے متاثر ہوئے جبکہ لوگوں کے مال مویشی اور قیمتی سامان بہہ گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق رخشان ندی میں متعدد لوگ سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔ ڈپٹی کمشنر پنجگور کے مطابق نوان اور پسکول ڈیم بھر چکے ہیں اور سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق رخشان ندی میں بڑا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے اور رخشان ندی کے کنارے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔