وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آئیں اسلام آباد بند کرکے دکھائیں، ان کی ایسی کی تیسی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان سڑکوں پر آئیں ان کاعلاج کرکے دکھاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کا بالکل ارادہ رکھتا ہوں۔ گرفتاری کیلئے وزیراعظم کا اجازت کا پابند ہوں۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ضد میں آکر دونوں اسمبلیوں کو توڑا۔
انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا بلڈ ٹیسٹ کرائیں، اس کے بلڈ ٹیسٹ میں کوکین نہ نکلے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ہمیں عمران خان کا حل نکالنا چاہیے۔