حکومت نے پیر اور منگل کی چُھٹی کا بھی نوٹیفیکشن جاری کردیا 31 جولائی اور یکم اگست کو تمام پرائیویٹ ادارے، بینک اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے

اسلام آباد  وفاقی حکومت نے پیر اور منگل کی چُھٹی کا بھی نوٹیفیکشن جاری کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے نائب وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جولائی اور یکم اگست کو بھی عام تعطیل ہوگی، حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چینی نائب وزیراعظم پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں، اس حوالے سے وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد ضلعی انتظامیہ نے 31 جولائی اور یکم اگست کو اسلام آباد میں تعطیل کا نوٹفیکیشن جاری کیا ہے جس کی وجہ سے پیر اور منگل کو وفاقی دارالحکومت میں چھٹی ہوگی، اس دوران اسلام آباد میں تمام پرائیویٹ ادارے، بینک اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

ادھر پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل ون منصوبے کی فنانسنگ کے معاملات طے پاگئے، ایم ایل ون منصوبے پر دستخط اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے، معاہدے کے تحت ایم ایل ون منصوبے پر 6 ارب 50 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی، منصوبے کی لاگت ساڑھے 8 ارب ڈالر سے کم کرکے ساڑھے 6 ارب ڈالر کی گئی ہے، ایم ایل ون منصوبے کی مجموعی لاگت کا 15 فیصد پاکستان مہیا کرے گا، پاکستان کی طرف سے منصوبے کی لاگت کم کرنے پر زور دیا گیا تھا، ایم ایل ون کے فریم ورک پر پاکستان اور چین نے مئی 2017 میں دستخط کئے تھے، ایکنک نے منصوبے کے پی سی ون کی اگست 2020 میں منظوری دی تھی۔

معلوم ہوا ہے کہ منصوبے کے تحت کراچی تا پشاور 1733کلومیٹر ریلوے ٹریک اپ گریڈ دو روویہ کیا جائے گا، ریلوے ٹریک کے ساتھ سگنلز اور ٹیلی کام کا جدید ترین نظان نصب کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت کراچی تا پشاور ٹریک پر ٹرینیں 140 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جائیں گی۔ منصوبے کی لاگت کم کرنے کیلئے مکمل ٹریک کے گرد باڑلگانے کا پروگرام مئوخر کردیا گیا، صرف آبادی والے علاقوں میں باڑ لگائی جائے گی، پہلے مرحلے میں ایسے پھاٹک ختم کرکے اوورہیڈ بریجز بنائے جائیں گے جہاں پر آبادی ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں