قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت قبول نہیں کی جاسکتی، او آئی سی سویڈن اور ڈنمارک میں آزادی اظہار رائے کے نام پر نفرت کو ہوا دی جا رہی ہے، سعودی وزیرخارجہ

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کے نسخوں کو جلانے کے عمل کو کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا، سویڈن اور ڈنمارک میں آزادی اظہار رائے کے نام پر نفرت کو ہوا دی جا رہی ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی وزرائے خارجہ کا ورچوئل اجلاس شروع ہوگیا ہے، جس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہیں، جب کہ اجلاس کی سربراہی سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ کر رہے ہیں-

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کے نسخوں کو جلانے کے عمل کو کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا- سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات سے مسلمانوں کو تکلیف پہنچی ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ آزادی اظہار رائے ایک اخلاقی قدر ہے جو جو لوگوں کے درمیان احترام اور بقائے باہمی تعلقات کو فروخ دیتی ہے، سویڈن اور ڈنمارک میں آزادی اظہار رائے کے نام پر نفرت کو ہوا دی جا رہی ہے، سعودی عرب اسلامو فوبیا کے خاتمے کی ہر مثبت کوشش کو فروغ دے گا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں