جولائی میں 65 فیصد معمول سے زیادہ بارشیں، کیا اگست میں بھی سلسلہ جاری رہے گا؟

گزشتہ ماہ جولائی میں معمول سے 60 فیصد زائد بارشیں ریکارڈ کی گئیں جب کہ اگست میں یہ سلسلہ مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ عمومی طور پر ماہ جولائی کے دوران ملک میں اوسطاً 49 ملی میٹر بارشیں برستی ہیں، اندازہ تھا کہ رواں سال کے دوران بھی ماہ جولائی کے دوران معمول کے مطابق ہی بارشیں برسیں گی لیکن صورت حال کافی مختلف رہی۔

محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق گزرنے والے مہینے کے دوران اب تک 79 فیصد بارشیں برس چکی ہیں جو معمول سے 60 فیصدزیادہ رہیں، اگست کے دوران بھی کچھ ایسی ہی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے کہا ہے کہ معمول سے زیادہ بارشیں برسنے کے باعث ملک بھر میں جانی اور مالی نقصانات کا تناسب بھی گزشتہ سال کی نسبت کافی زیادہ رہا، اب جبکہ اگست کے دوران بھی تیز بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے تو مزید نقصانات کے خدشات کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا، یہ صورتحال دریاؤں میں پانی کے بہاؤ پر بھی اثر انداز ہوگی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں