کراچی بھارت میں چاول کی برآمد پر پابندی سے عالمی مارکیٹ میں پاکستانی چاول کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے نان باسمتی چاول کی ایکسپورٹ پر پابندی کے باعث عالمی مارکیٹ میں پاکستانی چاول کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا۔چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن چیلارام نے کہا کہ رواں سال پاکستان 3 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے چاول ایکسپورٹ کرے گا، باسمتی چاول کے نرخ میں100 ڈالر فی ٹن اضافہ ہوا۔
چیلارام کا کہنا تھا کہ بھارتی چاول پر پابندی سے پہلے پاکستانی نان باسمتی کے نرخ 450 ڈالر تھے ، اب پاکستانی چاول کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 500 ڈالر تک پہنچ گئی۔چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ پاکستانی نان باسمتی چاول کی اچھی کوالٹی کی وجہ سے قیمت 600 ڈالر تک پہنچ جائے گی۔رواں سال روس بھی 5 پاکستان سے چاول کی خریداری کرے گا، روس کی 27 کمپنیاں پاکستان سے نان باسمتی چاول کی خریداری کریں گی جبکہ میکسیکو سے بھی پاکستانی چاول کی خریداری کیلئیبات چیت جاری ہے۔