سمندری طوفان خانون نے جاپان میں تباہی مچا دی جس کے بعد سمندری طوفان تائیوان کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان کے دارالحکومت تائپے سمیت شمالی شہروں میں جمعرات کو کاروبار اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
طوفان کے باعث 30 پروازیں منسوخ اور کشتی سروسز کو معطل کر دیا گیا ہے۔
سمندری طوفان کے باعث ایمرجنسی سینٹرز فعال ہیں اور فوج امدادی سرگرمیوں کے لیے تیار ہے۔
کیٹگری ٹو کا طوفان 130 میل فی گھنٹے کی رفتار سے تائیوان کی جانب بڑھ رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کے زیر اثر وسطی علاقوں میں 2 فٹ تک بارش متوقع ہے۔