چینی صدرشی جن پنگ کا سی پیک منصوبے کی 10ویں سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام سی پیک منصوبے کی مجموعی منصوبہ بندی کو بہتر کرنے اور باہمی تعاون کو توسیع دینے پر زور، عالمی منظر نامے میں تبدیلیوں کے باوجود چین پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، چینی صدر شی جن پنگ کا پیغام

بیجنگ  چینی صدرشی جن پنگ نے سی پیک منصوبے کی دسویں سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی منظر نامے میں تبدیلیوں کے باوجود چین پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، چینی صدر نے اپنے پیغام میں سی پیک منصوبے کی مجموعی منصوبہ بندی کو بہتر کرنے اور باہمی تعاون کو توسیع دینے پر زور دیا۔ تفصیلات کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ کا چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی دسویں سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام، عالمی منظر نامے میں تبدیلیوں کے باوجود چین پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، 2013 میں اس منصوبے کے اجراء سے اب تک چین اور پاکستان نے سی پیک سے باہمی ترقی کے بے شمار اہداف حاصل کئے ہیں، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ممالک کے مابین مضبوط اور دیرینہ دوستی کی واضح سند ہے. چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی کو بحال کرنے میں اہم کردار ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی دسویں سالگرہ کے موقع پر اس منصوبے کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے اور دونوں ممالک کی فلاح و بہبود کے لیے منصوبے کو توسیع دینے کا اعادہ کیا۔ صدر شی جن پنگ نے اپنے پیغام میں سی پیک منصوبے میں دونوں ممالک کے مجموعی منصوبہ بندی کو بہتر کرنے پر اور باہمی تعاون کو توسیع دینے پر زور دیا۔

یاد رہے 31 جولائی کو وزیراعظم شہبازشریف نے بھی سی پیک کے 10سال مکمل ہونے پر کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کی آزادی کے ساتھ ہی چین اور پاکستان دونوں ممالک کی دوستی کا آغاز ہوا، آج دونوں ممالک کیلئے ایک یاد گار دن ہے، چین نے ترقی کا سفر ہمت اور لگن سے طے کیا۔ چین نے گزشتہ چار ماہ میں پاکستان کی بہت مدد کی، قرضے رول اوور کرنے پر چینی عوام اور حکومت کے شکرگزار ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سانحہ باجوڑ کے باعث سی پیک کی تقریبات کو سادگی سے منا رہے ہیں، دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاک چین دوستی میں اہم کردار ادا کیا، اپریل 2015 میں چینی صدر نے پاکستان کا دورہ کیا،چینی صدر نے دورہ پاکستان کے موقع پر سی پیک کا تحفہ دیا،2015 میں چینی صدر اور وزیراعظم نوازشریف نے سی پیک منصوبے پر دستخط کئے تھے، لاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع ملے، سی پیک کے تحت 25 ارب ڈالر سے زائدکی سرمایہ کاری کی گئی، سی پیک کے بہت سے منصوبوں کو وقت سے پہلے مکمل کیا گیا، چند منصوبوں پر ابھی بھی کام جاری ہے، جو تکمیل کے مراحل میں ہیں۔

توانائی بحران کو ختم کرنے میں سی پیک نے اہم کردار ادا کیا،توانائی بحران پر قابو پانے کے بعد پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔ اب ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اسپیشل اکنامک زونز کا قیام عمل میں لایا جائے گا، سی پیک کے دوسرے مرحلے سے پاکستان میں خوشحالی کا دور آئے گا، سی پیک کا دوسرا مرحلہ پاکستان سمیت خطے کی ترقی میں کردار ادا کرے گا، چین اور پاکستان مل کر سی پیک کے ذریعے فاصلوں کو سمیٹ رہے ہیں، گوادر چند سال قبل چھوٹا سا گاؤں تھا، اب ایک روشن مستقبل والا شہر بن چکا ہے۔

تقریب میں چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ نے بھی شرکت کی، چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ نے خطاب میں کہا کہ سی پیک کی 10 سالہ تقریب میں شرکت کرکے خوشی ہوئی، پاکستان چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے، دونوں ممالک میں تاریخی اور دوستانہ تعلقات ہیں، سی پیک دونوں ممالک کے درمیان فلیگ شپ منصوبہ ہے، سی پیک نے پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کو ایک نئی جلابخشی ہے، سی پیک سے خطے میں سماجی ترقی کا دور شروع ہوا، سی پیک کے ذریعے ارب ریلوے، فائبر آپٹک سمیت مختلف منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا گیا ، سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا حصہ ہے، سی پیک کے تحت پاکستان میں سڑکوں کے جال بچھائے گئے، انڈسٹری کلچراور صحت کے شعبوں میں مزید تعاون کی ضرورت ہے، توانائی، زراعت، ریلوے آئی ٹی سمیت مختلف منصوبے شروع کئے، پاکستان میں صنعتی ترقی کے دور کا آغاز ہوا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں