اسلام آباد میں واقع نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں چیتا گھس گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کے پوش علاقے ڈی ایچ اے فیز ٹو میں یہ واقعہ پیش جہاں پر چیتا ایک گھر میں گھس گیا۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ڈی ایچ اے فیز ٹو کے گھر میں چیتا گھسنے کے غیر مصدقہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔اسلام آباد وائلڈ لائف میجمنٹ بورڈ کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیتا مختلف گھروں س چھلانگیں لگا کر ایک گھر میں گھس جاتا ہے۔شہریوں کی بھی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔جبکہ پولیس کو بھی موقع پر طلب کر لیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق چیتے کے حملے سے ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔
اسلام آباد میں واقع نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں چیتا گھس گیا، چیتے جے ایک شہری کو بھی زخمی کر دیا#TheVerified pic.twitter.com/XrFO43bBTf
— The Verifíed (@TheVerifLive) February 16, 2023
دو ماہ قبل بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ کے پہاڑوں میں محکمہ جنگلی حیات کے حکام کو ایک تیندوے کی لاش ملی تھی۔
اسلام آباد کے وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ایک مختصر بیان کے مطابق تیندوا مارگلہ ہلز کے علاقے سنہیاری میں مردہ حالت میں پایا گیا. بورڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق تیندوے کی موت بلندی سے گرنے کے باعث ہوئی بلندی سے گرنے کے باعث چوٹ تیندوے کے سر پر لگی ترجمان نے بتایا کہ تیندوے کی ہسٹوپتھالوجی رپورٹ کے بعد موت کی دیگر وجوہات کا تعین ہو سکے گا. وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی سربراہ رینا ایس خان نے بتایا کہ یہ ٹائیگر نہیں ایک عام چیتا ہے‘ بظاہر موت کی وجہ کسی دوسرے تیندوے کے ساتھ لڑائی بھی ہوسکتی ہے ’زہر کو بھی خارج از امکان کرنے کے لیے تجزیے کے لیے نمونہ لیباٹری بھیجا گیا ہے جسم پر گولیوں کے سوراخ یا زخم نہیں ہیں. ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ مرنے والا تیندوا بظاہر 10 سے 15 سال عمر کا تھا اس کی لاش دو سے تین دن سے اس علاقے میں پڑی تھی اسلام آباد کے ٹریل ٹو پر گذشتہ دنوں ایک تیندوا دیکھا گیا تھا جس کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا حکام نے خطرے کے پیش نظر ٹریل ٹو کو بند بھی کر دیا تھا.