وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی 9 اگست کو تحلیل کر دی جائے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کے لئے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نگران سیٹ اپ کیلئے تمام جماعتوں سےمشاورت کریں گے،اپوزیشن لیڈرکی مشاورت سے نگران وزیراعظم کا فیصلہ کریں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ مشکل وقت میں حکومت سنبھالی ،ہر طرف خطرات تھے، ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، 15ماہ میں تنقید کے باوجود ریاست کو بچایا.
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ضمیر مطمئن ہے ،سیاست کی قربانی دیگر ملک کو بھنور سے نکالا،پی ٹی آئی حکومت نے جوکانٹے بوئے تھے وہ ہمیں ہٹانا پڑے۔
مزید کہا کہ اس شخص کی ضد نے ہر ادارہ اور شعبہ تباہ کر دیا تھا،اتحادی حکومت کےتعاون سے ہر مشکل پر قابو پایا۔آئی ایم ایف سے معاہدہ آسان نہیں تھا، یہ پل صراط بھی عبور کیا۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں ہماری حکومت ختم ہو جائے گی،کوشش ہے کہ سب کیلئے قابل قبول نگران سیٹ اپ تشکیل دیا جائے۔