پاکستان میں تعینات نئی برطانوی ہائی کمشنر جبین میریٹ نے کہا ہے کہ جب میں چھوٹی تھی تو صحافی بننا چاہتی تھی۔
ہم نیوز کے پروگرام ”پروگرام نیوز لائن” میں گفتگو کے دوران جبین میریٹ نے کہا ہےکہ میں پاکستان گھومنا چاہتی ہوں، پاکستان آکر بہت اچھا لگا،جب میں چھوٹی تھی تو صحافی بننا چاہتی تھی،حادثاتی طور پر میں سول سروس میں آگئی اورپھردفتر خارجہ میں چلی گئی۔
برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ ایراق ،افغانستان،یمن،امریکا اور ایران میں کام کر چکی ہوں،ماضی میں کینیا میں4 سال بطور ہائی کمشنر تعینات رہی ہوں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں لوگ دکانوں، کیفے اور سرکاری سطح پر بہت گرمجوشی سے خوش آمدیدی کہتے ہیں، یو کے میں 16لاکھ پاکستانی مقیم ہیں۔
جبین میریٹ کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں میں بہت دلچسپی رکھتی ہوں، موسمیاتی تبدیلیوں میں بادشاہ چارلس بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔