کیپٹن ریٹائرڈ محمد سعید لغاری کے زیر نگرانی پرائس چیکنگ کے دوران مہنگی دامون روز مرہ کی استعمال کے اشیاء فروخت کرنے والے منافع خوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن جاری

وزیر اعلیٰ سندھ اور کمشنر کراچی کے خاص ہدایات پر ضلع جنوبی انتظامیہ کے روزانہ کی بنیاد پر پرائس چیکنگ کے دوران منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں جاری 42 دکانوں پر 442000 کی جرمانے عائد
پانچ دکانیں سیل

کرا چی 16 فرور ی ۔ ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کیپٹن ریٹائرڈ محمد سعید لغاری کے زیر نگرانی پرائس چیکنگ کے دوران مہنگی دامون روز مرہ کی استعمال کے اشیاء فروخت کرنے والے منافع خوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن جاری 42 دکانون پر 442000 کی جرمانے عائد کئے.دودھ سبزی گوشت چکی آٹے سمیت روز مرہ کی استعمال کے اشیاء کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے اور کمشنر کراچی ریٹ لسٹ پر مکمل عملدرآمد کے لیے ضلع جنوبی انتظامیہ کی منافع خوروں کے خلاف روزانہ کے بنیاد پر مسلسل کارروائیاں جاری ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر لیاری نے پرائز چیکنگ کے دوران منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دودھ، گوشت اور گروسری اسٹورز سمیت 16 دکانوں پر 56000 کےجرمانے عائد کئے۔اسسٹنٹ کمشنر سول لائن نے پرائس چیکنگ کے دوران مہنگی داموں چکی آٹا دودھ گوشت سبزی فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 7 دکانوں پر 141,000 کے جرمانے عائد کئے, پانچ دکانیں سیل
۔اسسٹنٹ کمشنر صدر نے منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4 گروسری اسٹورز پر 25000 کے جرمانے عائد کئے۔اسسٹنٹ کمشنر گارڈن نے پرائس چیکنگ کے دوران چکی آٹے دودھ سبزی، گروسری کی 9 دکانوں پر 41000 کی جرمانے عائد کئے, اسسٹنٹ کمشنر آرا باغ نے پرائس چیکنگ کے دوران 6 دکانوں پر 124000 کے جرمانے عائد کئی ۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو سخت ہدایات وزیر اعلیٰ سندھ اور کمشنر کراچی کے احکامات پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے , واضع رہے چیف سیکرٹری سندھ سہیل راجپوت کی ہداہت پر ضلع مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کردی گئی ہے
ڈویژنل کمشنر متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کمیٹی کے میمبر ہونگے
کمیٹی متعلقہ اضلاع میں قیمتوں پر کنٹرول، ضروری اشیاء کی فراہمی اور زخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے کاروائیوں کو مانیٹر کریں گی

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں