اقامہ پر تصویرکی تبدیلی کےلیے کوئی فیس نہیں،سعودی وزارت داخلہ

ریاض  سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اقامہ پر تصویرکی تبدیلی کےلیے کوئی فیس نہیں ہے، سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اقامہ میں موجود تصویر تبدیل کرنے کےلیے واضح جواز فراہم کرنا ضروری ہے بغیروجہ کے تصویرتبدیل نہیں ہوتی۔ تصویرکی تبدیلی کےلیے کوئی فیس نہیں۔ تصویر کی تبدیلی کے لیے جوازات کے قریبی دفترسے وقت حاصل کرنا ضروری ہے۔

وقت حاصل کرنے کے بعد وقت مقررہ پردفترپہنچ کرکارروائی مکمل کی جائے۔ تصویرکی تبدیلی کےلیے واضح ثبوت فراہم کرنا ضروری ہے۔ وزارت نےکہا کہ اقامہ میں تصویر کی تبدیلی اس وقت کی جاتی ہے جب چہرے کی شناحت میں کسی قسم کی تبدیلی ہوگئی ہو۔ چہرے میں ہونے والی تبدیلی کی بنیاد پراقامہ کارڈ میں تصویر تبدیل کرائی جاسکتی ہے تاہم اس کےلیے پاسپورٹ میں بھی تصویر تبدیل کرانا ہوگی۔

نئے پاسپورٹ جس میں تصویر تبدیل کرائی گئی ہے کہ ساتھ جوازات کے دفترسے رجوع کیاجائے گا۔ غیرملکی کارکن اپنے کسی معاملے کے لیے براہ راست جوازات کے کسی دفترسے رجوع نہیں کرسکتا۔ اگرغیرملکی کارکن جوورک ویزے پرمملکت میں مقیم ہے۔ اسے اپنی سرکاری دستاویز یعنی اقامہ وغیرہ میں کوئی تبدیلی کرانا ہوتو اپنے اسپانسر یا اس کی جانب سے مقرر کردہ کسی نمائندے کے ذریعے جوازات کے دفتر سے رجوع کیاجائے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں