نگراں وزیراعظم نے 16 رکنی نگراں کابینہ تشکیل دے دی نگراں وفاقی کابینہ میں ذوالفقار چیمہ، گوہر اعجاز، شعیب سڈل اور سرفراز بگٹی کے نام شامل ہیں

اسلام آباد  نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نگراں کابینہ تشکیل دے دی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے 16 رکنی نگراں کابینہ تشکیل دے دی ہے، جو پہلے مرحلے میں حلف اٹھائے گی۔ نگراں وفاقی کابینہ میں ذوالفقار چیمہ، گوہر اعجاز، شعیب سڈل اور سرفراز بگٹی کے نام شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ نگران وزیرخزانہ کے لئے ڈاکٹر وقار مسعود کا نام زیر غور ہے۔ اسی طرح وزارت توانائی کیلیے محمد علی اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کیلیے شاہد آفریدی کو وزارت ملنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ آج نگران وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی مشکلات کے شکار ملک پر مزید بوجھ نہیں ڈالنا چاہتا۔ میرا پروٹوکول کم سے کم رکھا جائے،عوام کو مشکلات ہوں اور نہ ہی اخراجات زیادہ ہوں۔

یاد رہے گزشتہ روز نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے عہدے کا حلف اٹھایا تھا،نگران وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی جس میں شہباز شریف سمیت اہم سیاسی شخصیات اور عسکری حکام نے بھی شرکت کی تھی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انوار الحق کاکڑ سے عہدے کا حلف لیا۔ قبل ازیں انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کی سمری پر صدر مملکت عارف علوی نے دستخط کئے تھےمشہباز شریف اور راجہ ریاض کے درمیان ملاقات میں نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہوا تھا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں