نگراں وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں انہیں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
اسلام آباد میں نگراں وزیراعظم سے گورنرسندھ نے ملاقات کی، کامران ٹیسوری نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
اسلام آباد میں نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد،ملک کی معاشی صورتحال،اس میں بہتری کے اقدامات،صوبہ سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال pic.twitter.com/WvZioghcn7
— Kamran Tessori (@KamranTessoriPk) August 15, 2023
نگراں وزیراعظم نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا جبکہ ملاقات میں سینیٹر سرفراز بگٹی نے بھی شرکت کی۔
نگراں وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان سے باجوڑ دھماکے پر اظہار تعزیت
دوسری جانب نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے باجوڑ دھماکے پر اظہار تعزیت کی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے دعائے مغفرت کی۔
نگراں وزیراعظم مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ گئے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور سینیٹر سرفراز بگٹی بھی انوار الحق کاکڑ کے ہمراہ تھے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد
گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سینیٹر سرفراز بگٹی بھی وزیراعظم کے ہمراہ
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی نے مولانا فضل الرحمان سے باجوڑ دھماکے پر اظہار تعزیت کی
ملاقات میں وزیراعظم انوارالحق کی… pic.twitter.com/sbTzRGMK7c
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) August 15, 2023
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مولانا فضل الرحمان سے باجوڑ دھماکے پر اظہار تعزیت کی اور ملاقات میں شہداء کے بلند درجات کے لیے دعائے مغفرت کی۔
ملاقات میں مولانا اسعد محمود، مولانا عبدالواسع،علامہ راشد سومرو، آغا سید محمود شاہ اور ملک سکندر بھی شامل تھے۔