لاہور حفیظ شیخ کی چھٹی، نگران وزیر خزانہ کا نام سامنے آ گیا، شمشاد اختر خان کو وزارت خزانہ کی ذمے داری دینے کا فیصلہ، گوہر اعجاز نگران وزیر تجارت و صنعت مقرر کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنی کابینہ کو حتمی شکل دے دی ہے، اس حوالے سے ناموں کا جلد ہی اعلان کر دیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے وزیر خزانہ کے عہدے کیلئے فیورٹ قرار دیے جا رہے حفیظ شیخ کی اب اچانک چھٹی ہو گئی ہے۔ حفیظ شیخ کچھ روز قبل ہی بیرون ملک سے پاکستان پہنچے تھے، تاہم اب انہیں نگران کابینہ میں کوئی عہدہ نہ دیے جانے کا دعوٰی کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے فائنل کی گئی نگران وفاقی کابینہ میں ٹینکو کریٹ اور قابل افراد کو شامل کیا گیا ہے۔
نگران وزیر اعظم نے نگران کابینہ میں ڈاکٹر شمشاد اختر کو وزیر خزانہ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شمشاد اختر ماضی میں اسٹیٹ بینک میں تعینات رہ چکی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیر صنعت و تجارت کیلئے گوہر اعجاز اور تابش گوہر کو وزیر توانائی کیلئے نامزد کیا ہے حکومتی ذرائع کا دعوٰی ہے کہ نگران وفاقی کابینہ میں تمام افراد انتہائی قابل اور غیر متنازعہ شامل ہیں، کابینہ میں شامل افراد کا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
نگران وفاقی کابینہ کے تمام ارکان ملکی ترقی کو مزید آگے لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، کابینہ کے تمام ارکان آزاد اور منصفانہ الیکشن کرانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔